باجوڑ:ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی سے بچائو کیلئے واک

باجوڑ: ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں آگاہی واک ہوا، جس میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصیب گل سمیت ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹروں نے شرکت کی۔
شرکاء نے ایڈمنسٹریٹر بلاک سے مین گیٹ تک پیدل واک کیا، واک کے اختتام پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصیب گل نے کہا کہ گرمی آنے والی ہے اور اس موسم میں ڈینگی مچھر حملہ کرتے ہیں ڈینگی ایک خطرناک بیماری ہے لہذا اس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔