برآمدی صنعتوں کوخام مال کی درآمد میں سہولیات فراہم کریں گے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد۔:وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ برآمدی صنعتوں کوخام مال اودیگر فاضل پرزہ جات کی درآمد میں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پیرکواپنے ایک ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہا کہ برآمدی صنعت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 5 زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں اوردیگر برآمد کنندگان کو خام مال ، پارٹس اور دیگر فاضل پرزہ جات کی درآمد میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ برآمدات سے متعلق ضروریات کو پورا کرسکیں۔