برتھ و ڈیتھ سر ٹیفکیٹس فوری جاری کئے جائیں: کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ہدا یت کی کہ لوکل گور نمنٹ کی جانب سے برتھ و ڈیتھ سر ٹیفکیٹس کے جاری کرنے میں کسی قسم کی دیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ مری کے تین چار مین نالوں کی صفائی کروائی جائے نیز لینڈ سلا ئنڈنگ ایریاز میں اوپر پھنسے گند خاص کر خالی شاپرز کو صاف کیا جائے۔

کمشنر راولپنڈی نے ہدا یت کی کہ ڈویژن بھر میں انسداد تجاوزات مہم کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کوئی سستی نہ کی جائے، اس کے علاوہ اسٹیٹ لینڈ پر بننے والی عما رات یا سڑ کو ں پر تجا وزات، کھلی جگہو ں یا وا ٹر و یز اورعوا می استعمال کی جگہیں ہیں ان پر بننے والی غیر قانو نی تعمیرات کو بھی ختم کیا جائے ۔ لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ صوبائی و زیر بلدیات کی ہدایات کی روشنی میں شہر بھر میں ایک ماہ کی بھر پور صفائی مہم لانچ کی جائے گی۔

جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو شامل کر کے صفائی نصف ایمان ہے اور صفائی صحت کی ضامن ہے، کے پیغام کو عام کہا جائے گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے کمشنر آ فس را ولپنڈ ی میں لوکل گور نمنٹ و کمیو نٹی ڈویلپمنٹ کی کار کردگی کے لئے منعقد ہ جا ئزہ اجلاس کے شرکاءسے خطا ب کے دوران کیا۔ اجلا س میں ڈائر یکٹر ڈویلپنٹ نا زیہ سدھن، ایکسیئن لوکل گور نمنٹ طہ خان و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔