بزدل دہشتگرد سیکیورٹی فورسز سے خوفزدہ ہیں،بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدل ہیں،پاکستان کی پولیس اورسیکیورٹی فورسزسے خوفزدہ ہیں۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کیخلاف پوری قوم متحد ہے۔

دہشت گردی کیخلاف بلوچستان پولیس اورسیکیورٹی فورسزکے افسران و جوانوں کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

بلاول بھٹوزرداری نے دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔