کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں این اے 265 کی ضمنی الیکشن سمیت 3قسم کے انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں۔
این اے265پر ضمنی، بلدیاتی انتخابات کی خالی مخصوص نشستوں 56 یونین کونسلز اور بلدیاتی حکومتوں کے صوبے کے 30 اضلاع کے چیئرمین وائس چیئرمین کے انتخابات ہوں گے، ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے۔
کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے صوبائی حکومت نے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، صوبائی حکومت شہری و دیہی علاقوں کا تعین کرے گی، اس کے بعد حلقہ بندی شروع کردیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس میں کیا۔
فیاض حسین مراد کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں این اے 265 کی ضمنی الیکشن سمیت 3قسم کے انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں، بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی خالی مخصوص نشستوں 56 یونین کونسلز انتخابات ہونے جارہے ہیں، بلدیاتی حکومتوں کے صوبے کے 30 اضلاع کے چیئرمین وائس چیئرمین کے انتخابات ہوں گے۔
این اے 265 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ ہے، قومی اسمبلی کے این اے 265پر اب تک 100کاغذات نامزدگی وصول کرلئے گئے ہیں، 4امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
این اے 265 میں 393 پولنگ اسٹیشن ہیں،3لاکھ سے اوپر ووٹرز ہیں، این اے 265 پر عدالتی اسٹے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم جائزہ لے رہی ہے، صوبائی الیکشن کمشنر نے کہاکہ ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے۔
کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے صوبائی حکومت نے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، صوبائی حکومت شہری و دیہی علاقوں کا تعین کرے گی، اس کے بعد حلقہ بندی شروع کردیں گے۔