کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جا ری، اگلے 48گھنٹوں تک مزید بارش کا امکان، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو صوبہ کے بیشتراضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، قلات، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، سبی، نصیر آباداوربارکھان میں وقفے وقفے سے بار ش کا سلسلہ جا ری رہا۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ کو سوراب، بولان، مستونگ، قلات، خضدار، سبی، خاران، نوشکی، چاغی، ہرنائی، جعفر آباد، نصیر آباد، صحبت پور، جھل مگسی، کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، ژوب، لورالائی،شیرانی، بارکھان، کو ہلو میں ہلکی ہلکی بارش جبکہ زیارت اور قلعہ سیف اللہ میں ہلکی بارف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں تک بولان ، سبی، ہرنائی، کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، ژوب، لورالائی، شیرانی، بار کھان میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اس دوران متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔