بنگلہ دیش:آکسیجن پلانٹ میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک، 30 زخمی

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں ایک آکسیجن پلانٹ میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ سیتا کنڈا کے علاقے کدم رسول میں واقعہ پیش آیا،ایڈیشنل دسٹرکٹ مجسٹریٹ کی زیر سربراہی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق چٹاگانگ کے پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سیتا کنڈا کے علاقے کدم رسول میں واقع سیما آکسیجن پلانٹ میں دھماکے سے 6افراد ہلاک اور 30سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فائر سروس کے 9 یونٹوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور دھماکے سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکام نے دھماکے کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی سربرائی میں ایک سات رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور اسے سات دن میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے ۔