بھارتی سارہ علی خان کی فلم ’’ گیس لائٹ ‘‘ کا ٹریلر جاری

ممبئی : بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سارہ علی خان کی نئی فلم ’گیس لائٹ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم میں وکرانت ماسے اور چترانگدا سنگھ بھی شامل ہیں، ان ہی کے کرداروں پر کہانی گھوم رہی ہے۔ٹریلر دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ سارہ علی خان معذور ہیں اور وہ ویل چیئر پر ہیں۔

وہ اپنے والد سے ملنے آتی ہیں لیکن والد خود ناجانے کہاں چلے جاتے ہیں۔سارہ کا موقف ہے کہ ان کے والد کو قتل کیا گیا ہے، سنسنی خیز فلم ’گیس لائٹ‘ 31 مارچ کو ریلیز ہوگی۔اس ضمن میں سارہ علی خان نے کہا ہے کہ گیس لائٹ سے بہت امیدیں فلم ضرور کامیاب ہوگی۔