بھارت تعلیم یافتہ ممالک کی فہرست میں کہیں نہیں ، رپورٹ

واشنگٹن: آبادی کے لحاظ سے چین کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہونے کے باوجود بھارت سب سے زیادہ تعلیم یافتہ ممالک کی فہرست میں کہیں بھی نہیں ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ورلڈ سٹیٹسٹکس نے دنیا کی سب سے زیادہ تعلیم یافتہ آبادی کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے۔
سب سے زیادہ تعلیم یافتہ 20ممالک کی فہرست میں بھارت اور امریکہ کہیں بھی نہیں ہیں۔سب سے زیادہ تعلیم یافتہ 3 ممالک میں سوئٹزرلینڈ پہلے، جاپان دوسرے اور سویڈن تیسرے نمبرپرہیں، امریکہ21ویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت اس فہرست میں کہیں نہیں ہے۔سب سے زیادہ تعلیم یافتہ10ممالک کی فہرست میں جرمنی چوتھے، برطانیہ پانچویں، ڈنمارک چھٹے، ناروے ساتویں، فن لینڈ آٹھویں، کینیڈا نویں اور نیدرلینڈ دسویں نمبرپر ہے۔ چین 26ویں نمبر پر ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عالمی یونیورسٹیوں میں چار امریکی یونیورسٹیوں نے 2023 کی کیو ایس درجہ بندی میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ ان میں میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پہلے، اسٹینفورڈ یونیورسٹی تیسرے، ہارورڈ یونیورسٹی پانچویں اور یونیورسٹی آف شکاگودسویں نمبر پر آئی ہے۔