بھٹو، بینظیر، نواز گرفتار ہوسکتے ہیں تو عمران کیوں نہیں:گیلانی

ملتان: سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ بھٹو، نواز شریف، بے نظیر بھٹو سمیت سب کو گرفتار کیا جاسکتا ہے تو عمران خان ان ٹچ ایبل کیوں ہے، کبھی کسی کو غدار اور کسی کو کچھ کہتے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان اپنی ساکھ کھو چکے ہیں، الیکشن شیڈول جاری ہو چکا ہم تیار ہیں ہم اپنے نشان سے الیکشن لڑیں گے۔
مفروضوں پر باتیں نہیں چلیں گی، ہم حکومت کے اتحادی ہیں پی ڈی ایم کا حصہ نہیں، عمران خان اپنا اعتماد کھو چکے ہیں، کبھی کسی کو ملک دشمن تو کبھی کسی کو غدار بنا دیتے ہیں، پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا 90 دنوں میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا علان کیا تھا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا بھٹو،نوازشریف ،بےنظیر بھٹو سمیت سب کو گرفتار کیا جاسکتا ہے تو عمران خان ان ٹچ ایبل کیوں ہے۔ کبھی کسی کو غدار اور کسی کو کچھ کہتے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔
الیکشن شیڈول جاری ھوچکا ھم تیار ھیں مفروضوں پر باتیں نہیں چلیں گی۔ آئی ایس پی یونیورسٹی نے خطے میں معیاری تعلیمی سہولیات دی ھیں۔ عوام کو مایوس نہیں ھونا چاھئے مہنگائی سے یہ تحریک انصاف کے آئی ایم ایف کے معاھدوں کی وجہ سے ھے۔ الیکشن اتحاد کا فیصلہ پارٹی کرے گی تاہم پیپلز پارٹی ودیگر پارٹیاں اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گی۔
جتنے بھی مشکل حالات ھوں جمہوریت چلتی رھےگی۔ ھم جلد حالات کو بہتر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ھمارے آباو اجداد نے تعلیم کے لئے بےشمار کام کئے۔ تحریک انصاف نے نوے دنوں میں صوبے کا وعدہ کیا لیکن نہ بنایا ھمارے تو منشور میں علیحدہ صوبے کا قیام موجود ہے ۔ عمران خان کااسمبلیوں کے توڑنے کا فیصلہ غلط ثابت ھوا۔لاھور واقعہ پر تحقیقات ھورھی ھیں جسکے بعد ھی کچھ کہا جاسکتا ہے۔