تجربہ کارٹیم کی بدولت معاشی استحکام آنا شروع ہوگیا:بلیغ الرحمان
Share
لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے لندن سے آئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما راشد نصراللہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگوکی گئی ۔راشد نصراللہ نے عید کے روز عوام کیلئے گورنر ہاؤس کے کھولنے کے اقدام کو سراہا۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود اور آئین اور قانون کی بالادستی ترجیح ہے۔ گورنر ہاؤس کے دروازے بزنس کمیونٹی ، طلبہ ، اقلیتوں سمیت عوام کیلئے کھلے ہیں۔
اوورسیز پاکستانی ملک میں ترسیلات زر بھیج کر ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں تجربہ کار معاشی ٹیم کی کوششوں سے ملک میں معاشی استحکام آنا شروع ہو گیا ہے۔
دریں اثنا گورنر پنجاب نے گزشہ روز سوات تھانے میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اورپولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔