ترقیاتی سکیموں کو سکلز ڈویلپمنٹ سے ہم آہنگ کیا جائے:سیکرٹری تجارت

لاہور: سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2023-24ء کیلئے تشکیل دیئے گئے ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں محکمہ صنعت و تجارت کے ذیلی اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
سیکرٹری احسان بھٹہ نے ہدایت کی کہ تمام ادارے اپنی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لے کر انہیں اپ ڈیٹ کریں اور ان سکیموں کو برآمدات، درآمدات کے متبادل او ر سکلز ڈویلپمنٹ سے ہم آہنگ کیا جائے۔ بعد ازاں سیکرٹری نے قائد اعظم بزنس پارک شیخو پورہ کا دورہ کیا ۔