ترکیہ اورشام کیلئے پاکستان کا امدادی بحری جہاز روانہ

کراچی: پاکستان نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ بحری جہاز سے روانہ کر دی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے مزید امدادی کھیپ ترکیہ اور شام روانہ کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کے 65 کنٹینرز سول بحری جہاز پر روانہ کئے گئے، کھیپ میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے موسم سرما کے 8200خیمے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام کے متاثرین کے لیے 15 ہزار راشن بیگز اور دیگر ضروری اشیا بھیجی ہیں، امدادی سامان لے جانے والا سول بحری جہاز 15 دن میں منزل پر پہنچے گا۔