ترک صدر کا زلزلہ سے تباہی کے باوجود انتخابات ملتوی نہ کرنے کا اعلان

ہم یقینی طور پر اپنے شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور جدید عمارتیں بنا کر دیں گے

انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے زلزلہ سے تباہی کے باوجود 14مئی کو ہی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

صدر نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور جدید عمارتیں بناکر دیں گے جہاں وہ سکون سے رہ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر نے کہا ہے زلزلہ متاثرین کے لیے کہا ہے کہ ہم اپنی رات کو اپنے دن کے ساتھ ملا کر کام کریں گے۔اپنا وعدہ ضرور نبھائیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا اکاونٹ پر ترک صدر نے لکھا کہ ہم یقینی طور پر اپنے شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور جدید عمارتیں بنا کر دیں گے جہاں وہ سکون سے رہ سکیں۔

اس کے علاوہ ترک صدر نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں ملک کے جنوبی علاقے کی تعمیر نو کا عہد کیا۔

ترک صدر نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کا کام مکمل ہونے کے بعد تعمیر نو اور بحالی کا کام شروع کر رہے ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں 3 لاکھ 9 ہزار مکانوں کی تعمیر شروع کی جارہی ہے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ سائنسدان اس آفت کو ایک غیر معمولی قدرتی واقعہ قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

دریں اثنا ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا، ترکیہ میں تاریخ کے بد ترین زلزلے سے نمٹنے میں مصروف حکومت کے سربراہ نے ملک میں نئے انتخابات کی تاریخ کا بروقت اعلان کر دیا۔

ترک صدر نے بتایا کہ ترکیہ میں قانون ساز اسمبلی اور صدارتی انتخابات 14 مئی کو منعقد ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ترکیہ میں ہولناک زلزلے سے اموات کی تعداد 45 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے، زلزلے کی تباہی سے نمٹنے کے لیے 90 ممالک نے امداد بھیجی ہے۔

واضح رہے کہ چھ فروری کو ترکی کے دس جنوبی صوبوں میں آنے والا زلزلہ جدید تاریخ میں ترکیہ کی بدترین انسانی تباہی کی طرف نشان دہی کرتا ہے، جب ہلچل سے بھرپور شہر زمیں بوس ہو گئے، قدیم قلعے گر گئے، اور ہزاروں رہائشی اور تجارتی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔