تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم کا آغاز ، پودے لگائے

ملتان: تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ۔اس سلسلے میں پائلٹ سیکنڈری سکول میں شجرکاری مہم کی تقریب منعقد ہوئی ۔

اس موقع پر جاری کیے گئے سرکاری پیغام میں کہا گیا کہ شجرکاری مہم کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی اور خوبصورتی میں اضافہ ہے۔ مہم کے دوران دو لاکھ سے زائد تیار پودے ایک ماہ میں لگائیں جائیں گے۔

میاواکی جنگلات لگانے کیلئے پی ایچ اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے طالب علم کے ساتھ ضلع بھر کے تعلیمی بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہر اولیاء کی گرین بیلٹس کو سجاکر عوام کو خوشگوار تبدیلی کا احساس دلائیں گے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے سکولز کے کلاس رومز کا دورہ کیا اور طلباء کو لیکچر بھی دیا۔