پشاور: محکمہ وائلڈ لائف نے وادی تیراہ میں تیندوے کے دو بچوں کو مارنے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی،جس مقامی شخص کے گھر سے تیندوے کے 2بچے برآمد ہوئے تھے ،رپورٹ کے مطابق بدھ کو مقامی افراد نے 2 تیندوے کے بچوں کو مار دیا تھا ۔
محکمہ جنگلی حیات کے عملے نے ثابت خان نامی شخص کے گھر سے مارے گئے دو تیندوے کے بچے برآمد کرلئے ہیں، خیبر کے علاقہ وادی تیراہ سے تعلق رکھنے والے ثابت خان کو مقامی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔
پندرہ فروری کو وادی تل تیراہ میں تیندوں کو مقامی افراد نے مار دیا تھا، تیندوں نے مقامی افراد اور مویشیوں پر حملہ کیا تھا ۔