جان کو خطرہ، عمران خان ضمنی انتخابات کی مہم کے جلسوں میں شریک نہیں ہوں گے

عمران خان سیاسی جلسوں میں براہ راست شرکت کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے سے شریک ہوں گے

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران جلسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان اپنی جان کو خطرے کے پیش نظر ضمنی انتخابات کے لیے جلسوں میں خود شریک نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان سیاسی جلسوں میں براہ راست شرکت کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے سے شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی سینئر قیادت کی عمران خان سے ملاقات میں اس حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔