کراچی : جسٹ پلے آرگنائزیشن کے تحت جاری جسٹ پلے فٹبال ٹورنامنٹ کراچی زون میں 12 میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ انڈر12، 14 اور 16 ٹورنامنٹ میں شریک تین ایج گروپ کی ٹیموں نے سربازی گرائونڈ لیاری میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
سربازی سینٹر نے بلوچ کالونی سینٹر کو 4-1، بلوچ کالونی سینٹر نے لسبیلہ سینٹر کو 1-0، سربازی سینٹر نے بلوچ کالونی سینٹر کو 4-1، بنارس سینٹر نے لسبیلہ سینٹر کو 5-0، بلوچ کالونی سنیٹر نے لسبیلہ سینٹر کو3-2، بنارس سینٹر نے بلوچ کالونی سینٹر کو 4-1، سربازی سینٹر نے بلوچ کالونی سینٹر کو 6-0، بنارس سینٹر نے لسبیلہ سینٹرکو 1-0 سے ہرایا۔
بلوچ کالونی سینٹراورلسبیلہ سینٹر، بنارس سینٹر کا بلوچ کالونی سینٹر،بنارس سینٹر کا مقابلہ لسبیلہ سینٹر سے ایک، ایک اور بنارس سینٹر اور بلوچ کالونی سینٹر کا مقابلہ تین ،تین گول سے برابر ہوگیا۔