جمائما نے مداحوں کو جعلی انسٹا اکائونٹ کے بارے میں خبردار کردیا
Share
نیو یارک : برطانوی سکرین رائٹر جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے مداحوں کو ایک جعلی اکائونٹ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
جمائما گولڈ سمتھ نے اپنی انسٹا سٹوری پر گیرہارڈ نامی ایک صارف کی جانب سے موصول ہونے والے میسج کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔جمائما نے یہ سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ جعلی اکائونٹ ہے۔
اگر آپ میں سے کسی سے بھی رابطہ کرے تو اسے بلاک کرکے رپورٹ کریں،اس صارف نے میسج میں خود کو جمائما کی سوشل میڈیا مینجمنٹ ٹیم کا ممبر ظاہر کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ جمائما ایک انسٹا سروے کرنا چاہتی ہیں ۔
میسج میں یہ بھی لکھا کہ جو بھی انسٹا صارف اس سروے میں سب سے زیادہ دلچسپی لے گا، اس کا جمائما سے رابطہ کرایا جائے گا اور وہ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اس انسٹا صارف سے ذاتی طور پر گفتگو بھی کریں گی۔