جمہوری تسلسل کیلئے الیکشن ناگزیر،ڈیڈلاک برقراررہاتو فائدہ کوئی اوراٹھالے گا:سراج الحق

لاہور،جیکب آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کے لیے الیکشن ہونا ناگزیر ہے، سیاسی جماعتوں کو ڈائیلاگ کی طرف آنا ہوگا، ڈیڈلاک برقرار رہا تو کوئی اور فائدہ اٹھا لے گا۔ ماضی کی مثالیں سب کے سامنے ہیں۔

جماعت اسلامی مسلسل کوشش میں ہے کہ موجودہ بحران کو کم کرنے کے لیے پارلیمانی جماعتوں کو ایک میز پر اکٹھا کیا جائے۔

جیکب آباد میں جماعت اسلامی کے مقامی قائدین اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے الیکشن مسئلہ پر ازخود نوٹس لے خود کو مشکل میں ڈالا، انتخابات کا معاملہ 23 کروڑ عوام سے جڑا ہے، بہتر ہوتا وہ فل کورٹ تشکیل دیتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک تاریخ کے ترین دور سے گزر رہا ہے، ادارے تنازعات اور تقسیم کا شکار، حکمران جماعتیں مفادات کی جنگ میں مصروف اور عوام آٹے کی لائنوں میں جانیں دے رہے ہیں۔