جناح ایئرپورٹ پرمسافرکے سامان سے 4 کروڑ کی ہیروئن برآمد

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے کراچی سے جدہ جانیوالے مسافرکے سامان سے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافراخترجہاں سیرین ایئرلائن کی پرواز ای آر 812 سے جدہ جارہا تھا،مسافرنے اپنے ٹرالی بیگ میں ہیروئن چھپا رکھی تھی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پونے 3 کلواعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی،مسافراخترجہاں کا تعلق ضلع مردان سے ہے،مسافر کو منشیات سمیت حراست میں لیکرتفتیش کا آغاز کردیا گیا۔