جنوبی وزیرستان : جنوبی وزیرستان لوئر سب ڈویژن وانا کے علاقہ دڑہ غونڈائی کے مقام سڑک کے کنارے بم دھماکے سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے، دونوں زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا۔
گزشتہ روز جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا دڑہ غونڈائی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا، بتایا جاتا ہے کہ بچوں نے بم دیکھ کر پتھر پھینک دیا تھا جو زورداردھماکہ سے پھٹ گیا۔