جونیئر ایشیا کپ ، ورلڈ کپ:ہاکی ٹیم کے کراچی ، لاہور میں ٹرائلز
Share
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایچ اجونیئر ایشیاء کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کرنے والی پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے ایچ اے ہاکی کمپلیکس کراچی میں 18 اور 19 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک منعقد کئے جائیں گے۔
جس میں سندھ اور بلوچستان بھر سے جونیئر ہاکی کھلاڑی شرکت کریں گےجبکہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں 20 اور 21 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک پنجاب،کے پی کے، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بھر سے آنے والے جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز منعقد ہونگے۔ تمام کھلاڑیوں کو ایف آر سی, ب فارم اور شاختی کارڈ کے اصل دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایات کی ہیں جبکہ ٹرائلز میں یکم جنوری 2022 یا اسکے بعد کی تاریخ پیدائش کے حامل کھلاڑی شرکت کرسکیں گے۔