جوڈیشل کمپلیکس بہاولپور میں شجر کاری مہم کا آغاز

بہاولپور، سمہ سٹہ: لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ کے سینئر جج مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں، مسٹر جسٹس صادق محمود خرم، مسٹر جسٹس صفدر سلیم شاہد اورمسٹر جسٹس محمد امجد رفیق نے جوڈیشل کمپلیکس بہاول پور میں پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پرجوڈیشل کمپلیکس میں 120سے زائدسایہ دار پودے لگائے گئے۔

سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ محمد نوید اقبال،ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ محمد شاہد حسین، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور راجہ غضنفرعلی خان اور دیگر جوڈیشل افسران نے بھی پودے لگائے۔معزز جج صاحبان نے پودے لگا کر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

سینئر جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ بہاول پور مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں کو جوڈیشل کمپلیکس کے زیرِ تکمیل منصوبے بارے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ کے سینئر جج مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں نے ہدایت کی کہ پودے لگا کر ان کی آبیاری اور نگہداشت پر بھی توجہ دی جائے۔