جیپ ریس میں فدا نصیب نے 5 کلومیٹر کا ٹریک 1.45 منٹ میں طے کرلیا

کالام: سوات کی سیاحتی وادی کالام میں جیپ ریلی اور سنوکبڈی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جیپ ریس میں کالام کے رہائشی ڈرائیور فدا نصیب نے پانچ کلومیٹر کا ٹریک 1.45 منٹ میں طے کرکے ٹرافی اپنے نام کر لی سنو کبڈی میں کالام ینگ چیلنجر نے سیدو میڈیکل کالج کو مات دے دی۔
کھیلوں کے انعقاد کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا تھا برف پوش پہاڑوں کے بیچ کھلے میدان میں ڈرائیوروں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے خوب داؤپیچ آزمائے جبکہ برفیلے جنگل میں پہلوانوں نے سنو کبڈی میں لہوگرما یا اور شائقین سے خوب داد وصول کی سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھی رنگارنگ مقابلوں میں شرکت کی جس سے مقامی لوگوں کا کاروبار بھی خوب چمک اٹھا،مقامی لوگوں نے مختلف اشیاء کے سٹالز لگائے تھے جس سے سیاحوں نے خوب خریداری کی۔