حالیہ دہشتگردی واقعات کے بعد سپریم کورٹ میں سکیورٹی مزید سخت، نئے ایس اوپیز طے

اسلام آباد:حالیہ دہشتگردی واقعات کے بعد سپریم کورٹ میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ کے احاطے میں داخلے کیلئے نئے ایس او پیز طے کئے گئے ہیں۔

نئے ایس او پیز کے تحت ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے علاوہ تمام پولیس اہلکاروں کی داخلی دروازے پر تلاشی ہوگی،یشی کیلئے آنے والے پولیس اہلکار و افسران پبلک گیٹ سے ہی داخل ہونگے۔

افسران اور پولیس اہلکاروں کو اندراج کے بعد باضابطہ پاس لیکر داخلے کی اجازت ہوگی۔

پولیس اہلکاروں اور افسران کے حوالے سے احکامات ایس پی سپریم کورٹ نے جاری کیے۔

قبل ازیں یونیفارم افسران اور اہلکار عموماً وکلاء گیٹ سے سپریم کورٹ میں داخل ہوتے تھے۔