حج بیت اللہ کیلئے در خواستوں کی وصولی شروع،ضابطہ اخلاق جاری
Share
فیصل آباد: ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی حج بیت اللہ پر جانے کے خواہشمند شہریوں سے در خواستوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔چار سال کے دورانیہ میں حج کے اخراجات میں 7 لاکھ رو پے تک اضافہ ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے حج بیت اللہ پر بھجوانے کے حوالہ سے حج پالیسی کا اعلان کر دیا گیا جبکہ اس حوالہ سے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا ہے۔
جس کے بعد گذشتہ روز سے حج در خواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ،وزارت مذہبی امور کی ہدا یت پر سرکاری اور نجی بینکوں کی انتظا میہ نے در خواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ در خواستوں کی وصولی 31 مارچ تک کی جائیگی جس کے بعد قرعہ اندازی اپریل کے پہلے ہفتہ کے دوران کیجائیگی ، رواں سال حج بیت اللہ پر بھجوائے جانے کیلئے اخراجات کی رقم 11 لاکھ75 ہزار رو پے مقرر کی گئی ہے۔