خواتین کوبااختیاربناناترجیحات میں شامل ہے:ثمینہ علوی
Share
لاہور: خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے ہمیں اجتماعی اور انفرادی طور پر کوشش کرنی چاہئے، خواتین کو بااختیار بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمارے نوجوان باصلاحیت اور پرعزم ہیں، انہیں آگے بڑھنے کیلئے مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ روز یہاں صولیٹون (soliton ) فائونڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ ہمارے متعدد ادارے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور میں خود بھی مختلف اداروں کے ساتھ کام کرتی رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ہر پڑھی لکھی خاتون کی یہ ترجیح ہوتی ہے کہ اسے ملازمت مل جائے جبکہ میں خواتین کو مشورہ دوں گی کہ وہ سکلز ٹریننگ اوراپنے بچوں کی پڑھائی پرتوجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کو اپنی سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر ملک کی خاطر کام کرنا ہو گا۔
فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر منصور نے کہا کہ ہماری فائونڈیشن پاکستان میں فلاحی کاموں کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، ننکانہ صاحب میں ہماری فائونڈیشن سکول ، ہسپتال ،یتیم خانہ اورزرعی تحقیقاتی مراکز قائم کر رہی ہے جس کیلئے اراضی حاصل کر لی گئی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں قائداعظم کے فرمودات پر عمل کرنا ہوگا ۔