دانش سکول ہرنو لی میں شجرکاری مہم کے سلسلےمیں تقریب

میانوالی : محکمہ جنگلات کے زیر اہتما م دانش سکول تحصیل پپلاں ہرنو لی میں شجرکاری مہم کے سلسلےمیں تقریب کا انعقاد۔ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خان نے دانش سکول بوائز اور گرلز کے گراؤنڈ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سید آغا حسین شا ہ، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجا ز عبدالکریم، پر نسپل دانش سکول گرلز محترمہ فریحہ سلیم بخشی کے علا وہ دانش سکول انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے افسران مو جود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے پودا لگا نے کے بعد گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں جن اداروں میں پودے لگا ئے جارہے ہیں ان اداروں کی انتظامیہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ لگا ئے جانیوالے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کی جا ئے تا کہ مستقبل میں یہ پودے تناور درخت بن سکیں اور آنیوالی نسلوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو ں۔

اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ شجر کاری مہم کے موقع پر دانش سکول بوائز اور گرلز میں مجموعی طور پر ایک ہزار پودے آج کے دن لگائے جارہے ہیں۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر اعجا زعبدالکریم،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سید آغاز حسین شاہ اور دانش سکول کے طلبا نے محکمہ جنگلات کے عملےکے ہمراہ مل کر پودے لگائے۔