لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور: سی ٹی او کیپٹن(ر) مستنصر فیروز سموگ کے خاتمے کیلئے پرعزم، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، بس اڈوں پر جوائنٹ آپریشنر کئے جائیں، خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کریک ڈاؤن کو بھی یقینی بنایا جائے۔

سی ٹی او نے کہا کہ ماہ جنوری کے دوران 11 ہزار 661 ہیوی وہیکلز کو چالان ٹکٹس،سال 2022 میں 72 ہزار سے زائد کمرشل وہیکلز کو چالان ٹکٹس ،خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 1 ہزار سے زائد گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر ایا گیا، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 2 ہزار کے چالان ٹکٹس کئے جارہے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ ماہ جنوری میں بغیر ہیلمٹ 2 لاکھ 19 ہزار 938 چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔

بغیر ڈرائیونگ لائسنس 33 ہزار 609 چالان ٹکٹس جاری کئے گئے،ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 23 ہزار 585 چالان ٹکٹس جاری کئے گئے/

کالے شیشے لگانے پر 6 ہزار جبکہ موبائل فونز استعمال پر 04 ہزار چالان کئے گئے ۔

سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ ماہ جنوری میں 10 لاکھ سے زائد شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے ایجوکیٹ کیا گیا ۔

دریں اثنا مساجد میں ٹریفک انسپکٹرز نے ون وے، ہیلمٹ، بغیر لائسنس سمیت دیگر خلاف ورزیوں پرٹریفک آگاہی لیکچرزدیئے۔