راولپنڈی پولیس کا امن وامان کے حوالے سے شہر بھر میں فلیگ مارچ

فلیگ مارچ کا مقصد جرائم پیشہ وسماج دشمن عناصر کے خلاف راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری

راولپنڈی : راولپنڈی پولیس کا امن وامان کے حوالے سے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا گیا

فلیگ مارچ ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان اورایس پی راول ماہم خان کی سربراہی میں گیا گیا۔

فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈاورضلعی پولیس نے حصہ لیا۔

پوٹھوہار ڈویژن میں فلیگ مارچ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر عمار چوک،سکیم 03،گلستان کالونی،الشفاء ہسپتال سے کچہری چوک،22چونگی،آدڑہ روڈ،قاسم مارکیٹ،چوہڑ چوک،پشاور ڈور پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اختتام پذیر ہوا۔

راول ڈویژن میں فلیگ مارچ راول آفس سے شروع ہوکر ڈنگی کھوئی چوک،4نمبر چونگی، عیدگاہ چوک،سید پور روڈ،صدیقی چوک،سکستھ روڑ،مری روڈ،شمس آباد عمر فاروق روڈ،کری روڈ،بند کھنہ روڈ اشرف کالونی،راول روڈ،پی اے ایف چوک، ڈھوک کھبہ روڈ،ڈھوک الہی بخش،عمر روڈ،سر سید چوک،ٹیپو روڈاورمری روڈسے ہوتا ہواراول آفس میں اختتام پذیر ہوا۔