رمضان قریب آتے ہی آلو کی قیمت ڈبل،دودھ، دہی مہنگا
Share
فیصل آباد، اسلام آباد : ماہ صیام کی آ مد میں چند ہفتے باقی رہنے کے بعد گراں فروشوں نے اپنے دا نت تیز کر لیے ، شہر میں آ لو کی فی کلو قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہو گیا ، جبکہ دہی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے اسی طر ح دودھ کی قیمت بھی ڈبل سنچری کے تعاقب میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کی آ مد میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں تو ماضی کی طرح اس بار بھی گراں فروشوں نے شہریوں کی جیبوں پر ڈا کے ڈا لنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
گذشتہ روز شہر بھر میں آ لو کی فی کلو قیمت30 رو پے سے بڑھکر60 رو پے تک پہنچ گئی ہے۔ کچھ ایسی ہی صورتحال دہی کی قیمت کے حوالہ سے ہے اس وقت دہی کی فی کلو قیمت200 رو پے تک پہنچ گئی۔
دوسری طرف دودھ کی قیمت بھی اس وقت ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہے اس وقت دودھ کی فی کلو قیمت 170 رو پے تک پہنچ گئی ہے۔جس کی وجہ سے شہریوں کی قوت خر ید بری طر ح متاثر ہو رہی ہے ۔
شہریوں نے ضلعی انتظا میہ اور پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق کا رروائیاں عمل میںلا تے ہو ئے قیمتوںکو کنٹرول کیا جا ئے