روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی، سونا بھی مہنگا
Share
کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو56پیسے کے اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر282.29روپے سے بڑھ کر282.85روپے ہو گئی فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت285روپے سے بڑھ کر286روپے ہو گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر301روپے اور برطانوی پائونڈ کی قیمت342روپے پر برقرار رہی ۔دریں اثناءعالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت گزشتہ روز20ڈالرز اضافہ کے بعد1924ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی منڈی میںسونے کے نرخوںمیں اضافہ کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 900روپے اضافہ سے 2لاکھ2ہزار400اور دس گرام سونے کی قیمت 771روپے اضافہ سے 1لاکھ73ہزار525روپے رہی،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے اضافہ سے2150روپے کی سطح پر رہی۔