ریئر ایڈمرل سلیم نے بطور کمانڈر کراچی کمان سنبھال لی
Share
کراچی،اسلام آباد: پاک بحریہ کےریئر ایڈمرل محمد سلیم نے کراچی میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب کے دوران بطور کمانڈر کراچی کمان سنبھال لی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان نے نئے آنیوالے کمانڈر کراچی کو کمان سونپی۔ریئر ایڈمرل محمد سلیم پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔
وہ ایک شاندار کیریئر کے حامل ہیں اور متعدد کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا جا چکا ہے ۔
تبدیلی کمان کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسروں، سی پی اوز،سیلرز اور سویلینز نے شرکت کی۔