زرداری کی دبئی میں سرجری،بلاول بھی خصوصی پرواز پرپہنچ گئے

دبئی ،کراچی، اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کی سرجری کے بعد طبیعت میں بہتری آنے لگی۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری نے سرجری کی وجہ سے کچھ دن دبئی کے ہسپتال میں گزارے۔دریں اثناء وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی خصوصی طیارے پردبئی پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق دبئی میں اپنے والد آصف زرداری سے ملیں گے اوران کی طبی دیکھ بھال کے امورکی نگرانی کریں گے۔بلاول بھٹوکے ساتھ بلاول ہائوس کے سکیورٹی اہلکاربھی تھے۔

قبل ازیں وزیرتجارت سید نوید قمرنے ہفتہ کووزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیرتجارت نے کہاکہ ملاقات میں ملک کی سیاسی اوراقتصادی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔