سابق وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا

ولنگٹن: سابق وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے کم عمر خاتون حکمران کا اعزاز حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے بیالیس سال کی عمرمیں سیاست سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ وہ کرائسٹ چرچ واقعہ کے بعد مسلم کمیونٹی کے دل جیتے میں کامیاب ہو ئیں جس کے بعد جیسنڈا آرڈرن کو مسلم کمیونیٹی نے بہارد خاتون کا لقب دیا تھا۔کرائسٹ چرچ حملہ اور کورونا کی روک تھام کیلئے موثرحکمت عملی کی وجہ سے وہ ایک بین الااقوامی شخصیت بن کر ابھریں۔