سب کچھ باجوہ نے کیا تو پھر تم وزیر اعظم ہائوس سیر کیلئے آتے تھے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے سابق آرمی چیف سے متعلق بیانات پر طنزیہ رد عمل دیتے ہوئے کہا 2018 میں حکومت باجوہ نے بنائی،عالمی سازش باجوہ نے کی۔

توشہ خانہ سے گھڑیاں باجوہ کے کہنے پہ چوری کیں، عدت میں شادی باجوہ کے کہنے پہ کی ، ہیرے،زمینیں پنکی نے باجوہ کے کہنے پہ رشوت میں لیں،سی پیک باجوہ کے کہنے پر روکا،معیشت تباہ، IMFمعاہدے کی خلاف ورزی باجوہ کے کہنے پر کی۔

میر جعفرکو ایکسٹینشن اور دوسری ایکسٹینشن کی آفر باجوہ کے کہنے پہ دی،بزدار اور پرویز الٰہی کو وزیرِ اعلی باجوہ کے کہنے پہ لگایا۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں باجوہ کے کہنے پہ توڑیں،تم صرف اپنی مرضی سے 55 روپے میں بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر کی سیر کرتے تھے؟