سرائیکستان قومی کونسل کے تحت 6 مارچ کو سرائیکی اجرک ڈے منایاجائے گا

ملتان : سرائیکستان قومی کونسل کے تحت 6 مارچ کو سرائیکی اجرک ڈے دھوم دھام سے منا کر اہل پاکستان اور پوری دنیا کو محبت کا پیغام دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے سرائیکی کلچر ڈے کے حوالے سے منعقد کئے گئے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سرائیکستان قومی کونسل کے ضلعی صدر مقصود دھریجہ، حاجی عید احمد دھریجہ اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ظہور دھریجہ نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کی طرف سے لٹریری فیسٹیول کے موقع پر سرائیکی میوزیکل نائٹ جو کہ آج 28فروری رات آٹھ بجے یونیورسٹی کے خواجہ فرید ایڈیٹوریم میں ہو رہی ہے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور میں وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ یونیورسٹی نے میری تجویز کی تائید کی اور شاندار فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔