اسلام آباد: سرکاری حج سکیم کے تحت اب تک42ہزار339 درخواستیں موصول ہوگئیں۔ سپانسرڈ سکیم کے تحت 3 ہزارسے زائد عازمین نے کنفرم ٹکٹ حاصل کرلیا ۔وزارت مذہبی امورکے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت44ہزار802عازمین حج کرسکیں گے۔
سپانسرڈ سکیم کے تحت غیرملکی کرنسی میں رقم جمع کرا کر 3 ہزار282عازمین نے حج کا کنفرم ٹکٹ حاصل کرلیا۔حج درخواستوں کی وصولی 31 مارچ تک جاری رہے گی۔ ریگولر سکیم کی قرعہ اندازی پانچ اپریل کو ہونےکا امکان ہے۔