سرگودھا: پولیس سپورٹس گالا میں والی بال کا فائنل میچ

سرگودھا: پولیس سپورٹس گالا میں والی بال کے فائنل میچ کا انعقاد کیا گیا، فائنل میچ ڈی پی او اور پی ایچ پی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ میں پی ایچ پی کی ٹیم نے فتح اپنے نام کی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر زتھے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سپورٹس گالا کے انعقاد کا مقصد پولیس کے جوانوں کی سپورٹس مین سپرٹ اجاگر کرنا اور ان کی ذہنی و جسمانی صحت اور شخصیت کو اجاگر کرنا ہے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی ایسی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں ۔