سعودیہ:پاک فضائیہ دستے کی فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری میں شرکت

جدہ: سعودی عرب میں پاک فضائیہ کے دستے نے فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری2023 میں حصہ لیا۔

یہ مشق ایئر وار سنٹر دھران(شاہ عبدالعزیز ایئر بیس) سعودیہ میں اختتام پذیر ہوگئی۔ مشق میں شامل ہونیوالا پاک فضائیہ کا دستہ فخر پاکستان JF-17 تھنڈر اور F-16 طیاروں پر مشتمل تھا، ان طیاروں کی گھن گرج برادر اسلامی ملک کی فضائوں میں گونجی۔
مشق میں پاک فضائیہ اور دوست ممالک کے جدید لڑاکا طیاروں اور معاون عملہ نے شرکت کی۔ ایئر مارشل عبدالمعید خان، ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف نے مشق کی اختتامی تقریب کا معائنہ کیا۔ ایئر مارشل عبدالمعید خان نے ایئر اینڈ گرائونڈ کریو کیساتھ بات چیت کی اورمشق کو کامیاب بنانے پر پاک فضائیہ کے دستے کی کاوشوں کو سراہا۔