سعودیہ ، ایران کے تعلقات خطے کیلئے خوش آئند: شجاعت حسین
Share
لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو بڑے اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنا وقت کی سب اہم ضرورت تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چین کا دونوں ممالک کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنا قابلِ ستائش ہے،چین کی علاقائی تنازعوں کا حل اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر طاقت کا توازن بدل رہا ہے ۔
اسلامی ممالک کے تعلقات میں چین کے کردار سے مستقبل میں تمام علاقائی مسائل حل ہوں گے ایران اور سعودی عرب کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی تمام مسلمانوں کیلئے باعثِ مسرت ہے۔یمن میں امن قائم ہونادونوں برادر مسلم ممالک نے اہم کردار ادا کیا۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ چین کی علاقائی تنازعوں کا حل اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر طاقت کا توازن بدل رہا ہے دنیا ملٹی پولر ورلڈ آرڈر کی طرف بڑھ رہی ہے جسمیں چین کا عالمی کردار اور زیادہ بڑھے گا، ملٹی پولر ورلڈ سے دیرینہ علاقائی مسائل حل ہونے کی امید بڑھ گئی ہے۔