بیجنگ: سعودی عرب اور ایرانی وزرائے خارجہ کی بے تکلف گفتگو پر مشتمل 13سیکنڈ کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین آنے کے لیے لمبا سفر طے کیا، ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے مکالمہ ، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جواب دیا۔
حالانکہ تہران سے ریاض تک پرواز 2 گھنٹے کی ہے۔دونوں وزرائے خارجہ کی بے تکلف گفتگو کی ویڈیو سامنے آنے پر خارجہ امور کے ماہرین نے اسے سفارت کاری کی اعلی مثال قرار دے دیا۔
دونوں ملکوں نے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا جب کہ سفارت خانے اور جدہ اور مشہد میں قونصل خانے کھولنے پر بھی متفق ہیں، اس کے علاوہ عمرہ سمیت دیگر ویزوں میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی دورے کی دعوت قبول کرلی۔