سعودی عرب: 58 ممالک کے عازمین حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت مہیا
Share
ریاض : سعودی حکومت نے 58 ممالک کے عازمین حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت مہیا کر دی ہے، عازمین حج درخواست دینے، ریزرویشن کرنے اور ای پیمنٹ کرنے کیساتھ حج پیکجز منتخب کر سکتے ہیں۔سعودی عرب نے ای پلیٹ فارم کی نقاب کشائی کی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نےحج سیزن کے طریقہ کار کو آسان بنانے کیلئے ابتدائی طور پر یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا کے عازمین حج کیلئے hajj.nusuk.sa پلیٹ فارم کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
ان ممالک میں فرانس، جرمنی، امریکہ، برطانیہ، اٹلی، برازیل، سپین، کینیڈا، نیدر لینڈز، بیلجیم، آسٹریا، آسٹریلیا، بلغاریہ، ارجنٹائن، یونان، جارجیا، سوئٹزر لینڈ، قبرص، ڈنمارک، وینزویلا، یوکرین، ناروے، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، فن لینڈ، کولمبیا، آئرلینڈ، رومانیہ، کروشیا، نیوزی لینڈ، سربیا، پرتگال، پولینڈ، ہنگری، پاناما، میکسیکو، چلی، پیرو، کیوبا، گوئٹے مالا، یوراگوئے اور نکاراگوا شامل ہیں۔پورٹل میں 7 زبانوں کی سہولت دی گئی ہے۔