سٹاک مارکیٹ میں تیزی،سرمایہ 24ارب 72 کروڑ بڑھ گیا،ڈالروسونا سستا
Share
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کوکاروبار حصص میں تیزی رہی۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بہتر توقعات پر سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اورگیس، پاور ،فارما ٹیلی کام،پیٹرولیم،بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی کاروبار میں تیزی رہی جس سے انڈیکس کی41600 اور 41700 پوائنٹس کی مزید دو سطحیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 53.46فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ مارکیٹ سرمائے میں 24ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔
کاروباری دورانیے کے دوران منافع کے حصول کیلئے مال کی فروخت سے مارکیٹ اتار چڑھاؤاور مندی کی لپیٹ میں رہی جس سے ایک موقع پر 117پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی لیکن بعد دوپہر مواصلات آئل اینڈ گیس پاور سمیت دیگر شعبوں میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے جاری مندی 326پوائنٹس کی تیزی میں تبدیل ہوگئی تاہم اختتامی لمحات میں دوبارہ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 200.56 پوائنٹس کے اضافے سے 41723.32 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 82.99 پوائنٹس کے اضافے سے 15745.93، کے ایم آئی 30 انڈیکس 493.80پوائنٹس کے اضافے سے 72446.05 اورآل شیئرز انڈیکس 105.04پوائنٹس کے اضافے سے 27744.86 پر بند ہوا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 24ارب 72 کروڑ 67لاکھ 71ہزار 256 روپے بڑھ کر65کھرب32ارب 82کروڑ47لاکھ 58ہزار748 روپے پر پہنچ گیا۔ کاروباری حجم منگل کی نسبت فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 29کروڑ 77لاکھ 73ہزار 210حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روز29کروڑ65لاکھ95ہزار سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔
کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 346 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 185 کے بھاؤمیں اضافہ 132 کے داموں میں کمی اور 29 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دریں اثناءروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت275روپے سے کم ہو کر273.50روپے پر آ گئی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت4 روپے کی کمی کے بعد 280روپے سے گھٹ کر276روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں3روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 295روپے ہو گئی اسی طرح4روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 330روپے ہو گئی۔
سعودی ریال کی قیمت فروخت 73.50روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 75روپے رہی۔علاوہ ازیںعالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت11ڈالربڑھ کر1880ڈالرفی اونس کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت گھٹ گئی اور فی تولہ سونے کے بھاو¿2000روپے کمی سے دولاکھ روپے کی سطح سے ایک بار پھر گر کر1لاکھ 98ہزار روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 1715روپے کمی سے1لاکھ69ہزار753روپے کی سطح پرآگئی۔