کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پرمارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔ جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا اورکاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 152.48 پوائنٹس اضافے سے 39848.35سے بڑھ کر40000.83پوائنٹس ہو گیا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس85.79پوائنٹس اضافے سے 14852.81جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26428.49پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 14ارب51کروڑ73لاکھ42ہزار688روپےاضافےسے61کھرب8ارب16کروڑ99لاکھ41ہزار180روپے ہو گیا ۔اس دوران 11کروڑ22لاکھ حصص کے سودے ہوئے 52.72فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔
مجموعی طور پر 294کمپنیوں کا کاروبار ہوا ،جن میں سے155 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،110میں کمی اور29 میں استحکام رہا ۔بینک دولت پاکستان کے مطابق جمعہ کو 13پیسے اضافے سے ڈالر کی قدر283.79روپے ہوگئی۔
جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر286.50روپے پر بدستور برقرا ر رہی ۔علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت10ڈالراضافہ سے 1981ڈالر ریکارڈ کی گئی۔جس کے باعث ملکی سطح پرایک تولہ سونے کی قیمت700روپے اضافے سے2لاکھ8ہزار700روپے اوردس گرام سونے کی قیمت601روپے اضافے سے 1لاکھ78ہزار927 روپے ہو گئی۔