سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی،79پوائنٹس بڑھ گئے،ڈالر اور سونا سستا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی تیزی کا تسلسل رہا،کے ایس ای100انڈیکس مزید 79پوائنٹس بڑھ گیا،،تاہم تیزی کے باوجود مارکیٹ کے مجموعی سرمایہ میں2ارب روپے سے زائد کا معمولی اضافہ ہوا جبکہ حصص کی کاروباری مالیت بدھ کے مقابلہ میں20کروڑ روپے زائد رہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی تیزی کا تسلسل رہا، کے ایس ای100انڈیکس 79پوائنٹس اضافہ سے 40205پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 28پوائنٹس اضافہ سے 14989 پوائنٹس پر بند ہوا ،جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس40 پوائنٹس اضافہ سے 26479پوائنٹس پر بند ہوا،تیزی کے باوجودمارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 2ارب روپے سے زائد کے اضافہ سے61کھرب3ارب روپے کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ روز 2ارب76کروڑ روپے مالیت کے حصص کا کاروبار ہوا جبکہ بدھ کے روز 2ارب 56کروڑروپے مالیت کے حصص کا کاروبار ہوا تھا،گزشتہ روز مجموعی طور پر 311کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔

جس میں سے 138کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ،147کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی اور 26کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا۔دریں اثناءانٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر میںکمی کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر1.71روپے کمی سے 284.91روپے کی سطح پر آگئی،جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت 293روپے سے گھٹ کر290روپے کی سطح پر آگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت1.40روپے کمی سے 315.60اور برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت فروخت 2روپے گھٹ کر358روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔علاوہ ازیںعالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت18ڈالراضافہ سے 2027ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافہ کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت500روپے کمی سے2لاکھ17ہزار500روپے اوردس گرام سونے کی قیمت429روپے کمی سے 1لاکھ86ہزار471 روپے کی سطح پر رہی ۔