سٹاک مارکیٹ میں مندی،100 پوائنٹس کمی،ڈالراور سونا سستا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی،100 پوائنٹس کی کمی،ڈالراور سونا سستا ہوگئےسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں99.64پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس41334.69پوائنٹس ہو گیا ۔

کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 11ارب9کروڑ 34 لاکھ 99 ہزار 36 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 63 کھرب 36ارب70کروڑ47لاکھ12ہزار500روپے رہ گیا۔منگل کو 5ارب روپے مالیت کے 16 کروڑ1لاکھ2ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

گذشتہ روز مجموعی طور پر 322کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے141کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،161میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

دریں اثناءسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو انٹر بینک میںڈالر کی قدر5پیسے کی کمی سے277.87روپے ہو گئی جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت 278روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 279روپے پر مستحکم رہی۔

علاوہ ازیں صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700روپے کی کمی واقع ہوئی جس ایک تولہ سونا1لاکھ97ہزار300روپے کا ہو گیا جبکہ600روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ69ہزار153روپے پر آ گئی۔عالمی مارکیٹ میں7ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1842ڈالر پر آگیا۔