سٹاک مارکیٹ کے58پوائنٹس ریکور،ڈالراورسونا مہنگا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 57.61پوائنٹس اضافے سے 41816.43سے بڑھ کر41874.04پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح 5.71پوائنٹس اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15588.24پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27409.69پوائنٹس پربندہوا۔
مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 9ارب39کروڑ51لاکھ79ہزار572روپےاضافےسے63کھرب 87ارب35کروڑ95لاکھ89ہزار510روپے ہو گیا ۔اس دوران 23کروڑ32لاکھ71ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ 58.98فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔مجموعی طور پر 334کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے197کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،113میں کمی اور24 میں استحکام رہا ۔ادھرسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں56پیسے اضافے سے ڈالر کی قدر282.29سے بڑھ کر282.85روپے ہو گئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک روپیہ اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت285 سے بڑھ کر286روپے ہو گئی ۔عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت20ڈالرز اضافےسے1924ڈالرزہو گئی۔جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 900روپے اضافےسے2لاکھ2ہزار400اور دس گرام سونے کی قیمت 771روپے اضافے سے 1لاکھ73ہزار525روپےہوگئی۔