کراچی: آئی ایم ایف کی رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو سے متعلق پیشگوئی اور عرب امارات سےایک ارب ڈالر کی رواں ہفتہ تحریری ضمانت ملنے کے امکانات کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی نے 2روز سے جاری مندی کے اثرات زائل کردیئے۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 321.34پوائنٹس اضافے سے 40126.05 پر بند ہوا۔کے ایس ای30انڈیکس153.66پوائنٹس اضافےسے14960.82 ،کے ایم آئی30انڈیکس 679.30 پوائنٹس اضافے سے70024.67 ہوگیا۔ جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ34ار ب 92کروڑ30لاکھ74ہزار35 روپے اضافے سے61کھرب 81کروڑ 36لاکھ98ہزار708روپے ہوگیا۔اس دوران7کروڑ98 لاکھ25ہزار 518 حصص کا کاروبار ہوا۔
مجموعی طور پر 328کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ،جن میں سے 172 کے حصص کی قیمت میں اضافہ،134 میں کمی اور 22 میں استحکام رہا۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں 1.81روپے کمی سےڈالر کی قدر 286.62روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت 295 سے گھٹ کر293روپےپر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت8ڈالراضافہ سے 2009ڈالر ریکارڈ کی گئی۔تاہم ملکی سطح پرایک تولہ سونے کی قیمت300روپے کمی سے2لاکھ18ہزاراوردس گرام سونے کی قیمت257روپے کمی سے 1لاکھ86ہزار900 روپے ہوگئی۔